ٹر مپ کے اتحادی ایلون مسک کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)ٹر مپ کے اتحادی ایلون مسک کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا۔ ٹیکساس کی نومنتخب ڈیموکریٹ گورنر نے مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کو  1300 ایکڑ سرکاری زمین فروخت کرنے کا فیصلہ روک دیا ہے ۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی سیاست میں مسک کے اثر و رسوخ اور کاروباری مفادات پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔نیویارک پوسٹ کے مطابق ٹیکساس کی نومنتخب گورنر جینا ہینوجوسا نے ریاستی پارکس کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ جنوری میں ان کے منصب سنبھالنے تک اس اراضی کی فروخت پر کوئی کارروائی نہ کریں۔

یہ زمین کیمرون کاؤنٹی میں اسپیس ایکس کے اسٹار بیس مرکز کے قریب واقع ہے ، جس میں بوکا چیکا ساحل کا علاقہ بھی شامل ہے ۔ ہینوجوسا نے انتخابی مہم کے دوران اس فروخت کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ عوامی زمین کو مسک کے حوالے کرنا ناقابل تصور ہے ۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد مسک کے کاروباری مفادات کو سیاسی دباؤ اور حکومتی جانچ پڑتال کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ مسک نے ان انتخابات میں ری پبلکن امیدواروں کی حمایت پر کروڑوں ڈالر خرچ کیے تھے۔



  تازہ ترین   
بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ
عمران خان، بشریٰ بی بی کی وکلا سے ایک گھنٹے تک ملاقات کروانے کا حکم
وزیراعظم شہباز شریف عالمی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکیہ روانہ
مکہ معاہدہ سعودیہ، ترکیہ کے ساتھ شراکت داری کی علامت، کسی کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار
امریکی صدر نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں نیا سفیر نامزد کردیا
خلیج تعاون کونسل کا کویت میں جدید مشترکہ فوجی کمانڈ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
ایران کیساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی، امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں: صدر ٹرمپ
جی سیون ممالک کا اہم اجلاس: ایران جنگ سمیت عالمی تنازعات جلد ختم کی ضرورت پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر