اپر کُرم میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان خارجی گرفتار

اپر کُرم(نیشنل ٹائمز) خیبر پختوںخوا کے علاقے اپر کُرم میں سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسلح افغان خارجی کو گرفتار کر لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے دراندازی کرنے والی دہشت گرد تتظیم کا ایک مسلح رکن گرفتار ہوا جب کہ تنظیم کے دیگر افراد سرحد عبور کرنے میں ناکام رہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار افغان خارجی کی شناخت قاری وقاص عرف قدوس کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق سپین غر افغانستان سے بتایا جاتا ہے، دورانِ تفتیش گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ خارجی کاظم گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ گرفتار ملزم کی تلاشی کے دوران ایک سب مشین گن، چار میگزین اور 88 گولیاں برآمد ہوئیں، اس کے علاوہ ملزم کے قبضے سے ایک نوٹ بک بھی ملی، جس میں مختلف مقامات اور بم بنانے کی تکنیک سے متعلق نوٹس درج تھے۔

دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار افغان خارجی قاری وقاص سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران اس کے نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ ساتھیوں سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ
ترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودیہ کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی
وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کیلئے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی
اختلافات کے بجائے عوامی مشکلات حل کرنا ترجیح، وفاق سے ملکر چلنا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو
اپر کُرم میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان خارجی گرفتار
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار
جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ
ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر