برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)برطانیہ کے دو بڑے ہوائی اڈوں ہیتھرو اور برمنگھم کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنے کے بعد سکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے۔

بم دھمکیوں کے باعث یورپ کے مختلف شہروں سے آنے اور جانے والی کم از کم 12 پروازوں کا رخ تبدیل کیا گیا۔ کوپن ہیگن، ہیلسنکی، میڈرڈ، میلان اور وارسا سے متعلق پروازوں کو بھی دھمکیاں موصول ہوئیں۔

نیوکاسل اور گلاسگو سے پراگ پہنچنے والی ایزی جیٹ کی پروازوں کو پولیس نے گھیرے میں لے کر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دونوں طیاروں کی تلاشی لی۔ ایزی جیٹ کے مطابق دونوں پروازوں کے مسافر معمول کے مطابق طیاروں سے اتر گئے۔

دوسری جانب ڈبلن سے روم جانے والی ایک پرواز کا رخ فرانس کے فوجی اڈے کی جانب موڑ دیا گیا جہاں طیارے کی تلاشی کے دوران کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔

بم دھمکیوں کے باوجود ہیتھرو اور برمنگھم ائیرپورٹس پر فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا۔حکام نے دھمکیوں کو غیر معتبر قرار دیا۔



  تازہ ترین   
تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ
ترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودیہ کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی
وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کیلئے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی
اختلافات کے بجائے عوامی مشکلات حل کرنا ترجیح، وفاق سے ملکر چلنا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو
اپر کُرم میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان خارجی گرفتار
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار
جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ
ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر