اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد سے کراچی آنے والا نجی ایئرلائن ایئربلیو کا طیارہ دورانِ لینڈنگ بڑے حادثے سے بچ گیا، تمام مسافر محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی فضائی حدود میں لینڈنگ کے دوران ایئربلیو کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا۔ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے ریڈوم اور بلک ہیڈ فریموں کو نقصان پہنچا تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔



