ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب کرنے اور ان کے اختیارات کو محدود کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس سے واشنگٹن میں آئندہ دو سال کے دوران سیاسی کشیدگی اور قانون سازی میں تعطل کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں 54 نشستیں حاصل کرکے اکثریت حاصل کرلی، جبکہ ایوانِ نمائندگان میں بھی 30 نشستوں کا اضافہ کیا ہے، ڈیموکریٹک رہنما حکیم جیفریز نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کی ترجیحات میں عوام کو درپیش مہنگائی کے مسائل کا حل اور ٹرمپ انتظامیہ کا احتساب شامل ہوگا۔

انتخابی شکست کے بعد اپنے پہلے عوامی خطاب میں صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں زیر تعمیر نئے بال روم کا دورہ کرایا اور کہا وہ عمارت کو امریکا کی علامت کے طور پر بہترین بنانا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے ساتھ تعاون کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر انہوں نے حکومت کے لئے مشکلات پیدا کیں تو وہ صدارتی ویٹو کا اختیار استعمال کریں گے۔

انتخابی نتائج میں ایران کے ساتھ جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں کو ریپبلکن پارٹی کی شکست کی اہم وجوہات قرار دیا جا رہا ہے، ٹیکساس میں ڈیموکریٹس نے 1988 کے بعد پہلی مرتبہ سینیٹ کی نشست جیتی جبکہ کنساس میں ایک صدی بعد ڈیموکریٹ سینیٹر منتخب ہوا۔

ادھر الاسکا اور مسی سپی میں سینیٹ کے نتائج کا اعلان ہونا باقی ہے، جس سے ڈیموکریٹس کی اکثریت مزید بڑھ کر 56 نشستوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔

جنوری میں نئی کانگریس کے اجلاس کے بعد ڈیموکریٹس ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات شروع کرنے، اہم قانون سازی میں شرائط عائد کرنے اور صدارتی نامزدگیوں کی منظوری روکنے کے اختیارات استعمال کرسکیں گے۔



  تازہ ترین   
تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ
ترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودیہ کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی
وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کیلئے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی
اختلافات کے بجائے عوامی مشکلات حل کرنا ترجیح، وفاق سے ملکر چلنا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو
اپر کُرم میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان خارجی گرفتار
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار
جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ
ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر