اقوام متحدہ میں پاکستان کی پیش کردہ 3 قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کی 81 ویں جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ تین قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور کر لی ہیں۔

قراردادیں جوہری ہتھیار نہ رکھنے والی ریاستوں کے لئے سلامتی کی یقین دہانیوں، علاقائی اسلحہ کنٹرول اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق پاکستان کی دیرینہ کوششوں کی عالمی برادری کی جانب سے مسلسل حمایت کا مظہر ہیں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ترجمان دفتر خارجہ کی پوسٹ کے مطابق تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کے امور سے متعلق جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی نے پاکستان کی پیش کردہ قراردادوں کی منظوری دی۔

علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق قرارداد بغیر ووٹنگ کے منظور کی گئی جبکہ علاقائی اور ذیلی علاقائی سطح پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق قرارداد کو 180 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے منظوری ملی۔

اس سے قبل پاکستان کی پیش کردہ قرارداد ’’غیر جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستوں کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کی دھمکی کے خلاف تحفظ کی یقین دہانی کے لیے مؤثر بین الاقوامی انتظامات کا قیام‘‘ بھی 122 ووٹوں سے منظور کی گئی جبکہ اس کے خلاف کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔

پاکستان کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ میں روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول، اعتماد سازی کے اقدامات اور علاقائی تخفیف اسلحہ جیسے ترجیحی امور کو آگے بڑھانے کے لئے اقدامات کی قیادت کرتا رہا ہے، ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافہ اور اسلحہ کنٹرول کا موجودہ نظام کمزور ہو رہا ہے۔

یہ قراردادیں خطرات میں کمی، اعتماد کے فروغ اور بین الاقوامی و علاقائی امن و استحکام کے لئے عملی اور تعاون پر مبنی راستے فراہم کرتی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج آنا شروع، ڈیموکریٹس کو واضح برتری حاصل
ڈیجیٹل ذرائع حق خود ارادیت کی تحریکوں کو دبانے کیلئے استعمال کئے جا رہے: پاکستان کا انتباہ
سعودیہ کا حوثیوں کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
ڈیموکریٹک امیدوار عبدل السید کا اکثریت ملنے پر امریکی صدر کے احتساب کا اعلان
مشی گن میں ہائی سکول کو بم کی دھمکی، عمارت خالی کروا لی گئی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی پیش کردہ 3 قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور
امریکی ووٹرز کا فیصلہ واشنگٹن کی سیاسی بساط پر نئے امکانات روشن کرے گا
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ پہلے ایئر ٹو ایئر میزائل ’’فَاز‘‘ کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر