سموگ ، کورونا اور فلو ،لاہور میں 35ہزار سے زائد مریض

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور میں سموگ کی شدت میں اضافے کے ساتھ شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، سموگ کے ساتھ کورونا کے مختلف ویرینٹس اور انفلوئنزا وائرس پھیل رہے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں بخار، کھانسی، نزلہ، گلے میں درد اور جسمانی درد کی شکایات بڑھنے لگی ہیں،فلو اور چیسٹ انفیکشن جیسی علامات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ،شہری ابھی تک ماسک استعمال نہیں کر رہے جبکہ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے بھی تاحال اس حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں،سروسز ہسپتال کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ای این ٹی پروفیسر شہباز غوری نے کہا ہے کہ کورونا، فلو اور سموگ سانس کی بیماریوں کی علامات پیدا کر سکتے ہیں، شہریوں کو چاہیے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، ذرائع کے مطابق لاہور کے 6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 7 روز کے دوران 35 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ، میو ہسپتال میں فلو، کورونا اور انفلوئنزا جیسی علامات کے ساتھ 11 ہزار سے زائد مریض، سروسز ہسپتال میں 9 ہزار 800 سے زائد جبکہ جناح ہسپتال میں ایک ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ۔ جنرل ہسپتال، گنگارام اور چلڈرن ہسپتال میں بھی ہزاروں مریض فلو جیسی علامات کے ساتھ رپورٹ ہوئے ۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری سطح پر فلو ویکسین کی فراہمی تاحال ممکن نہیں ہو سکی ،سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین کی عدم دستیابی برقرار ہے جس سے مریض مشکلات کا شکار ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے مختلف ویرینٹس پہلے کے مقابلے میں کم شدت والے ہو سکتے ہیں تاہم علامات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے ۔



  تازہ ترین   
امریکی وسط مدتی انتخابات، ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرلی
مڈٹرم الیکشن کے نتائج قبول، ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ
ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب
ون کانسٹیٹیوشن منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا: احسن اقبال
اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو
امریکی وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج آنا شروع، ڈیموکریٹس کو واضح برتری حاصل
ڈیجیٹل ذرائع حق خود ارادیت کی تحریکوں کو دبانے کیلئے استعمال کئے جا رہے: پاکستان کا انتباہ
سعودیہ کا حوثیوں کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر