وسیم اکرم گنجے ہو گئے؟ سوشل میڈیا پر تصویر شئیر کردی

میلبور ن (نیشنل ٹائمز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے قرنطینہ کے دور ان نئی دلچسپ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ماتھے اور سر کے اوپری حصے سے گنجے نظر آ رہے ہیں ،سر کے اطراف اْن کے سفید بال ہیں۔وسیم اکرم کا اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ قرنطینہ میں 12 دن رہنے کے بعد، اْنہیں اس دوران اپنا ریزر نظر آ گیا، اب سب خوش ہیں ؟وسیم اکرم کی جانب سے اپنی اس پوسٹ میں ہنسنے والے ایموجیز کا بھی استعمال کیا گیا ہے، وسیم ا کرم کی یہ تصویر دیکھ کر اْن کے مداح بھی ہنسنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔وسیم اکرم کی یہ تصویر یقینا اس سے قبل کی ہے اور انہوں نے اپنی اس تصویر کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ مذاق کیا ہے کیوں کہ اس سے قبل وسیم اکرم کی جانب سے اپنے ٹوئٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں انہیں مونچھوں میں دیکھ کر اْن کے مداح خوش اور اْن کی اہلیہ شنیرا اکرم خفا ہو گئی تھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کی وجہ سے لگی سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی ہیں۔وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے میلبورن پہنچے ہیں اور قرنطینہ کے دنوں کے خاتمے کے بعد دونوں سے ملاقات کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر