علی بابا کا چھوین اے آئی ماڈل اہم شراکت داری کے تحت ایپل انٹیلی جنس کا حصہ بنے گا

ہانگ ژو (شِنہوا) چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا گروپ نے ایپل کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اس کا مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈل ’’چھوین‘‘ ایپل انٹیلی جنس میں شامل کیا جائے گا۔
علی بابا کے مطابق اس سہولت کو 4 نومبر سے آئی او ایس کے تازہ ترین ڈیویلپر بیٹا ورژن میں آزمائشی طور پر دستیاب کیا جائے گا جبکہ دسمبر میں آئی او ایس 27.3 کے باضابطہ اجرا کے ساتھ اسے چین کے صارفین کے لئے متعارف کرا دیا جائے گا۔
اس شراکت داری کے تحت ایپل کے آپریٹنگ سسٹم میں مختلف کاموں کے لئے چھوین کی مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں دستیاب ہوں گی۔ سری، رائٹنگ ٹولز اور ویژول انٹیلی جنس کے ذریعے چینی صارفین چھوین کی مدد سے تحریری اور تصویری مواد کو سمجھنے اور نیا مواد تیار کرنے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
خاص بات یہ ہے کہ صارفین خود فیصلہ کر سکیں گے کہ وہ چھوین کو فعال کرنا چاہتے ہیں یا نہیں اور اس کے ساتھ کون سی معلومات شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ علی بابا نے کہا کہ وہ صارفین کی جانب سے دی گئی درخواستوں یا تیار کردہ جوابات کو اے آئی ماڈل کی تربیت کے لئے استعمال نہیں کرے گا۔
یہ سہولت آئی او ایس پر ان صارفین کو دستیاب ہوگی جو چین میں ایپل انٹیلی جنس کی معاونت کرنے والا آئی فون خریدیں گے یا جن کے ڈیوائس کی لوکیشن اور ایپل اکاؤنٹ کا ملک یا علاقہ دونوں چین پر سیٹ ہوں گے۔
علی بابا گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایڈی وو نے کہا کہ علی بابا کی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مہارت سے فائدہ اٹھانے والا چھوین ماڈل ایپل کے نظام کا حصہ بنے گا اور چینی صارفین کو مصنوعی ذہانت پر مبنی نئی خدمات فراہم کرنے کے لئے ایپل کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
بیجنگ یونیورسٹی آف پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز کے اے آئی ماہر وانگ شیاؤ جیے نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ عالمی سطح پر صارفین کے لئے ہارڈویئر تیار کرنے والی کسی بڑی کمپنی نے چین کی منڈی میں مصنوعی ذہانت کے بنیادی ماڈل کے طور پر چین میں تیار کردہ ایک بڑے اے آئی ماڈل کو اختیار کیا ہے۔ یہ مقامی طور پر تیار کردہ بڑے اے آئی ماڈلز کے تجارتی استعمال کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
ایپل انٹیلی جنس ایپل کا مصنوعی ذہانت کا نظام ہے جس کا پہلی بار 2024 میں عالمی ڈیویلپرز کانفرنس کے دوران اعلان کیا گیا تھا۔
ایک اہم ضابطہ جاتی پیش رفت کے تحت چین کے سائبر سپیس سے متعلق حکام نے جولائی میں سمارٹ فونز کے لئے ڈیوائس پر کام کرنے والی جنریٹو اے آئی کی 7 خدمات کی رجسٹریشن مکمل کی تھی، جن میں ایپل انٹیلی جنس بھی شامل ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی وسط مدتی انتخابات، ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرلی
مڈٹرم الیکشن کے نتائج قبول، ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ
ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب
ون کانسٹیٹیوشن منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا: احسن اقبال
اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو
امریکی وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج آنا شروع، ڈیموکریٹس کو واضح برتری حاصل
ڈیجیٹل ذرائع حق خود ارادیت کی تحریکوں کو دبانے کیلئے استعمال کئے جا رہے: پاکستان کا انتباہ
سعودیہ کا حوثیوں کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر