چین نے سری لنکا میں انفرااسٹریکچر کا جال بچھا کر تامل قوم کا دل جیت لیا بھارتی ریاست تامل ناڈو میں چین کے جھنڈے لہرا دیئے گئے،مودی سرکار پریشان

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) چین نے سری لنکا میں انفرااسٹریکچر کا جال بچھا کر تامل قوم کا دل جیت لیا ہے جس پر بھارتی ریاست تامل ناڈو میں چین کے جھنڈے لہرا دیئے گئے۔عالمی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے کچھ علاقوں میں چین کے سرخ جھنڈے لہرا رہے ہیں۔ یہ جھنڈے چین کی جانب سے سری لنکا میں تامل علاقوں میں ترقیاتی کام کروانے کی خوشی میں لہرائے گئے ہیں ۔ بھارتی تامل افراد بھی ایسی ہی ترقی چاہتے ہیں۔ ادھر مودی سرکار کی بری کارکردگی کے بجائے بھارتی میڈیا نے چین پر سری لنکا کے تامل علاقوںمیں بنیادی ڈھانچوں کی تبدیلی اور انفرا اسٹریکچر بہتر بنانے پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چین تامل علاقوں میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔ چین نے سری لنکا میں نہ صرف انشورنس پالیسیاں متعارف کرائی ہیں بلکہ مچھیروں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے بھی کام کیا ہے جس پر بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ چین بھارتی جزیرے پر اپنی موجودگی قائم کرنے کے لیے بھارتی مچھیروں کو بھی راغب کر رہا ہے۔ بھارت نے یہ بھی واویلا کیا کہ سری لنکا کے شمالی صوبے میں اقتصادی سرگرمیوں اور مجوزہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کی حفاظت کے نام پر چین اسٹریٹجک وجوہات کی بنائ� پر اپنا تسلط قائم کرے گا۔ واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب بھارت نے چین کے سری لنکا میں ترقیاتی کاموں پر اعتراض اْٹھایا ہے اس سے پہلے بھی بھارت چین کی سری لنکا میں جزیرہ نما جافنا کے تین جزیروں میں 12 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے خلاف احتجاج کر چکا



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر