سعودی عرب نے عازمین کے لیے بڑا اعلان کر دیا

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہاہے کہ سعودی عرب کرونا وائرس کی وبا سے قبل طے شدہ کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔وزارت حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عمرو المداح نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی میزبانی کے لئے تمام اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ وزارت حج کو نئے عمرہ سیزن کے آغاز سے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ڈاکٹر عمرو المداح کا کہنا تھا کہ وزارت حج ہر ملک کے لئے مختص کوٹےکے مطابق عمرہ زائرین کو سنبھالنے کی اہلیت رکھتی ہے اور کرونا سے قبل کی صورتحال بحال ہونے کی صورت میں ہمیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔المداح کے مطابق وزارت حج شعائراور ایتمارناایپلی کیشنز کو اپ ڈیٹ رکھ رہی ہے تاکہ حج اور عمرہ زائرین کو ہر ممکن سہولت بروقت میسر ہو۔وزارت حج کی شعائر ایپلی کیشن حالیہ حج کے دوران بہت کامیاب رہی۔ اس میں عازمین کی شناخت،صحت اور دیگر سہولیات کے بارے میں مکمل معلومات محفوظ ہوتی ہیں۔اس ایپلی کیشن کی مدد سے عازمین کو رہائش سے روانگی کے اوقات اور جمع ہونے کی جگہ کے بارے میں آگاہ رکھا جاتا ہے اور عازمین اپنا کھانے کا مینو بھی ایپلی کیشن پر منتخب کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس ایپ کے ذریعے سے حکام عازمین کو کسی بھی تبدیلی کی صورت میں بروقت الرٹ بھی فراہم کر سکتے ہیں۔اب اگلے مرحلے میں شعائر سمارٹ کارڈ ایپ کو عمرہ زائرین کو بھی فراہم کیا جائے گا جسے وہ ڈیجیٹل شناخت کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔شعائرایپ عمرہ سروس کمپنیوں کی جانب سے ویزہ لے کر آنے والے زائرین کیلئے فی الحال دستیاب نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر