بھارت کی ہندوتوا پالیسی پر مبنی سیاست خطے میں بدامنی کا باعث ہے: مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی

لندن(نیشنل ٹائمز) پاکستان کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) مظہر جمیل نے کہا ہے کہ بھارت کی ہندوتوا پالیسی پر مبنی سیاست خطے میں بدامنی کا باعث ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز کے زیر انتظام لندن میں سیمینار کے دوران نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) مظہر جمیل نے موجود ملکی و علاقائی صورتحال پر بات چیت کی۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) مظہر جمیل نے بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور علاقائی بالادستی کی سوچ کو جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہندوتوا پالیسی پر مبنی سیاست خطے میں بدامنی کا باعث ہے، بھارت کی جارحانہ عسکری سوچ اور جوہری صلاحیتوں میں تیز رفتار اضافہ جنوبی ایشیا کے سٹریٹجک استحکام کیلئے خطرہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی جانب سے جوہری ہتھیار پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی کے دعوے پر سوالیہ نشان ہے، بھارت کے میزائل پروگرام اور دوہری صلاحیتوں کے حامل ہتھیار خطے میں تصادم کا خطرہ بڑھا رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) مظہر جمیل نے کہا کہ مئی 2025 کے بحران میں بھارتی جارحیت نے جنوبی ایشیا کو جوہری تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا تھا، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے بعد ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپناتے ہوئے کشیدگی مزید نہیں بڑھائی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی پالیسی واضح ہے، جارحیت کرنے والے کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، پاکستان کا جوہری اور فل سپیکٹرم ڈیٹرنس خطے میں سٹریٹجک توازن برقرار رکھنے کا اہم ستون ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حل سے گریز کرکے فوجی طاقت اور جارحیت کے ذریعے تنازع دبانے کی کوشش کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے مشیر  لیفٹیننٹ جنرل (ر) مظہر جمیل نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے بھارت کو سیاسی مکالمے کا راستہ اپنانا ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور
اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، گندم مہنگی کرنے کے رجحان پر اظہارِ تشویش
وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ روس متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی
بھارت کی ہندوتوا پالیسی پر مبنی سیاست خطے میں بدامنی کا باعث ہے: مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی
راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری
آر فور ممالک کا اجلاس، سعودیہ کیساتھ اظہار یکجہتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ
حملوں کی صورت میں خلیج میں زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز کو نشانہ بنایا جائے گا، ایران
امریکی صدر کی ایران کیخلاف ایک اور بڑے آپریشن کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر