ابوظہبی (نیشنل ٹائمز)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے خلیجی ممالک کے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات اور بحرین سے ماہانہ 2 لاکھ ٹن اضافی ڈیزل کی فراہمی کے معاہدے کر لیے ۔۔۔
فرانسیسی صدارتی محل کے مطابق متحدہ عرب امارات ماہانہ ایک لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کرے گا، جبکہ بحرین سے بھی اتنی ہی مقدار میں ڈیزل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ سعودی عرب سے حاصل ہونے والی فراہمی کو شامل کرکے فرانس کو ماہانہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 95 ہزار ٹن ڈیزل ملنے کی یقین دہانی حاصل ہو گئی ہے ۔



