2027 میں بجلی صارفین سے 1914 ارب روپے کپیسٹی پیمنٹس وصول کرنیکی تیاری ، 6 ممکنہ ٹیرف تجویز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سنٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) نے سال 2027 کے لیے بجلی کی خریداری کی قیمت مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور عالمی توانائی مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے سی پی پی اے نے بجلی کی خریداری کے لیے 6 ممکنہ ٹیرف تجویز کیے ہیں جن میں سے کسی ایک کی منظوری دی جائے گی۔ درخواست کے مطابق اگلے سال بھی بجلی صارفین پر بھاری مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے جس کا بڑا حصہ کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں ہوگا۔سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق اگر بجلی کی خریداری کی قیمت 26 روپے 44 پیسے فی یونٹ مقرر کی جاتی ہے تو سال 2027 میں بجلی کی خریداری پر 3439 ارب روپے خرچ ہوں گے جن میں سے 1914 ارب روپے کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں ادا کیے جائیں گے جبکہ بجلی کی پیداوار کی خالص قیمت 1206 ارب روپے ہوگی۔

اس طرح بجلی کی پیداوار کی خالص قیمت کے مقابلے میں 150 فیصد سے زائد رقم کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں ادا کی جائے گی۔ یہ ادائیگیاں بجلی استعمال نہ ہونے کے باوجود بجلی گھروں کو کی جاتی ہیں اور ان کا بوجھ صارفین سے وصول کیا جائے گا۔درخواست میں آپریشن اینڈ مینٹی ننس کی مد میں 70 ارب روپے سے زائد اور ٹرانسمیشن چارجز کی مد میں 248 ارب روپے سے زائد ادائیگیوں کا تخمینہ بھی دیا گیا ہے ۔ سی پی پی اے نے یکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف مقرر کرنے کی استدعا کی ہے ۔جنوری سے دسمبر 2027 تک آئیڈیل سیناریو کے تحت فی یونٹ بجلی کی خریداری کی قیمت کا تخمینہ 25 روپے 88 پیسے جبکہ خراب ترین سیناریو میں 29 روپے 25 پیسے لگایا گیا ہے ۔ حتمی ٹیرف کے مطابق بجلی کی خریداری کی مجموعی لاگت میں فرق آئے گا۔ نیپرا اتھارٹی 3 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گی۔



  تازہ ترین   
ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
امریکا کو پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: مارکو روبیو
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی
نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
وزیراعظم دہشتگردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر