چین کے کینٹن میلے کے پہلے مرحلے میں غیر ملکی خریداروں کی شرکت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

گوانگ ژو (شِنہوا) کینٹن میلے کے نام سے معروف چین کے 140 ویں درآمدی و برآمدی میلے کے پہلے مرحلے کی نمائش پیر کے روز اختتام پذیر ہوگئی جس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی خریداروں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
میلے کے منتظم ادارے چائنہ فارن ٹریڈ سنٹر کے مطابق پیر تک 214 ملکوں اور خطوں سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ 89 ہزار غیر ملکی خریداروں نے میلے میں شرکت کی جو گزشتہ میلے کے اسی عرصے کے مقابلے میں 13.3 فیصد اضافہ ہے۔ادارے نے کہا کہ خریداروں کی ریکارڈ تعداد چین کی بیرونی تجارت کے استحکام اور اس کی فعالیت کی عکاسی کرتی ہے۔
جدید صنعتی پیداوار کےموضوع کے تحت پہلے مرحلے میں 5 لاکھ 20 ہزار مربع میٹر رقبے پر نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں 25 ہزار سے زائد سٹالز قائم کئے گئے اور 12 ہزار سے زیادہ کاروباری اداروں نے شرکت کی۔
نمائش میں پانچ شعبوں اور 19 نمائشی حصوں میں جدید ترین مصنوعات اور ٹیکنالوجیز پیش کی گئیں جن میں الیکٹرانکس اور گھریلو اشیاء، صنعتی خودکاری، روشنی اور برقی آلات، ہارڈویئر، اوزار اور نئی توانائی کی گاڑیاں و سمارٹ نقل و حمل کے شعبے شامل تھے۔
یہ میلہ 3 مراحل پر مشتمل ہے جن کا انعقاد چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں کیا جا رہا ہے۔ میلے کا سلسلہ 4 نومبر تک جاری رہے گا۔ معیاری گھریلو زندگی کے موضوع پر دوسرا مرحلہ 23 سے 27 اکتوبر تک منعقد ہوگا۔ اس میں تعمیراتی سامان، فرنیچر، گھریلو اشیاء، تحائف اور آرائشی مصنوعات سمیت دیگر شعبوں کی نمائش کی جائے گی۔
چین کی بیرونی تجارت کے رجحانات کے حوالے سے ایک اہم پیمانہ اور سمت سمجھے جانے والے میلے میں اس سال جدت، ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی، زیادہ تخصیص اور بہتر معیار کو نمایاں کیا گیا ہے۔ یہ میلہ اپنے قیام کی 70ویں سالگرہ بھی منا رہا ہے۔
گزشتہ 70 برسوں کے دوران کینٹن میلہ چین کی سب سے بڑی اور طویل عرصے سے جاری بین الاقوامی تجارتی نمائش بن چکا ہے۔ اس میں مصنوعات کی سب سے وسیع اقسام، خریداروں کی سب سے بڑی تعداد اور لین دین کا سب سے زیادہ حجم دیکھنے میں آتا ہے۔
پیر کے روز چین کےصنعتی اور تجارتی مرکز گوانگ ڈونگ نے رپورٹ کیا ہے کہ 2026 کی تیسری سہ ماہی میں اس کی بیرونی تجارت پہلی مرتبہ 30 کھرب یوآن تقریباً (446 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور
اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، گندم مہنگی کرنے کے رجحان پر اظہارِ تشویش
وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ روس متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی
بھارت کی ہندوتوا پالیسی پر مبنی سیاست خطے میں بدامنی کا باعث ہے: مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی
راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری
آر فور ممالک کا اجلاس، سعودیہ کیساتھ اظہار یکجہتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ
حملوں کی صورت میں خلیج میں زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز کو نشانہ بنایا جائے گا، ایران
امریکی صدر کی ایران کیخلاف ایک اور بڑے آپریشن کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر