چین سیاحتی صنعت میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو وسعت دے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت ثقافت و سیاحت نے کہا ہے کہ وہ ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دینے کی کوششوں کے تحت ڈیجیٹل ثقافتی اثاثوں کی ملکیت کے تعین، قیمت مقرر کرنے اور ان کی خرید و فروخت کے لئے طریقہ کار وضع کرنے کے امکانات کا جائزہ لے گی۔
وزارت کے عہدیدار ژو ہان پھنگ نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وزارت ثقافتی تخلیقات، عوامی خدمات، غیر مادی ثقافتی ورثے کی منتقلی، سیاحتی خدمات اور مارکیٹ کی نگرانی و انتظام میں مصنوعی ذہانت کے انضمام کو فروغ دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
وزارت ثقافت و سیاحت سمیت چین کے 9 سرکاری اداروں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے تجارت کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ طور پر رہنما اصولوں کا ایک مجموعہ جاری کیا۔
ان رہنما اصولوں کے مطابق چین مصنوعی ذہانت، ایکسٹینڈڈ ریئلٹی اور دیگر ٹیکنالوجیز کے مشترکہ استعمال کو فروغ دے گا تاکہ منفرد ثقافتی و سیاحتی مصنوعات اور سمارٹ خدمات تیار کی جا سکیں اور صارفین کے لئے ثقافتی و سیاحتی خدمات کی فراہمی میں اضافہ کیا جا سکے۔
ژو نے بتایا کہ وزارت ثقافت اور سیاحت میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے متعلق 14 آزمائشی منصوبے شروع کر چکی ہے۔ وزارت کی جانب سے گزشتہ ہفتے ان منصوبوں کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ان کا دائرہ کار عجائب گھروں، تھیٹرز، برفانی سیاحت اور چین آنے والے غیر ملکیوں کی سیاحت سمیت مختلف شعبوں تک پھیلا ہوا ہے۔
رہنما ہدایات میں مقامی انتظامیہ کو پیدل چلنے والی سڑکوں، تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات جیسے اہم مقامات پر ڈیجیٹل اور حقیقی تجربات کو یکجا کرتے ہوئے خریداری اور تفریح کے نئے مواقع پیدا کرنے کی بھی ترغیب دی گئی ہے۔
ژو کا کہنا تھا کہ ثقافت اور سیاحت کے نئے طریقے ملک میں خریداری کا رجحان بڑھانے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، کاروبار میں تیزی لانے اور خریداروں کا اعتماد بڑھانے کے اہم ذرائع بن چکے ہیں۔ انہوں نے ثقافت اور سیاحت کی نئی مصنوعات کی مثال دیتے ہوئے ان میں دلچسپ ثقافتی تجربات، ڈیجیٹل شو اور سمارٹ سیاحتی سہولیات کا ذکر کیا۔
ژو نے مزید کہا کہ وزارت ملک بھر میں مقامی وسائل کی بنیاد پر منفرد ثقافتی و سیاحتی مصنوعات تیار کرنے کے لئے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔ اس کے علاوہ ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کے لئے جامعات، تحقیقی اداروں اور ثقافتی و سیاحتی شعبوں سے وابستہ کاروباری اداروں کے درمیان مشترکہ تربیتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
وزیراعظم دہشتگردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
پوتن اور امریکی حکام کی جلد ملاقات متوقع، روس کا جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات بحال کرنے پر زور
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک
یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر