بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ چین قومی سلامتی کے تصور کو حد سے زیادہ وسعت دینے اور سائنس، ٹیکنالوجی، اقتصادی و تجارتی معاملات کو سیاسی رنگ دینے کی مسلسل مخالفت کرتا ہے۔
ماؤ نے یہ بات منگل کے روز معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ اس سے ایک روز قبل پیر کو امریکی حکومت نے اپنے اداروں کو چینی سٹارٹ اپ کمپنی ڈیپ سیک کے مصنوعی ذہانت (اے آئی)کے ٹولز استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔
ماؤ نے کہا کہ ’’ہم چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کریں گے۔‘‘
چین کی ڈیپ سیک اے آئی ٹولز پر امریکی پابندی کی مذمت



