اپوزیشن کے امیدوار کے 7 ووٹ ان کے حامیوں نے بدنیتی سے خراب کیے، مظفر حسین شاہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں پریذائیڈنگ افسر سینیٹر مظفر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ فیصلہ درست نہیں تو عدالتیں کھلی ہوئیں ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں مظفر حیسن شاہ کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ آج کے7 ووٹ ان کے حامیوں نے بدنیتی سے خراب کیے، ہماری صبح سے شام تک کی کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ طریقہ کار کے مطابق امیدوار کے نام کے سامنے خالی جگہ پر مہر لگانی ہوتی ہے، اگر وہ سمجھتے ہیں فیصلہ درست نہیں تو عدالتیں کھلی ہوئیں ہیں۔ صدر مملکت نے مجھے ان کے یا میرے کہنے پر نہیں آئین کے مطابق مقرر کیا تھا۔ خیال رہے کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدواروں نے اپوزیشن امیدواروں کو شکست دی۔ حکومت کے نامزد کردہ صادق سنجرانی ایک بار پھر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے جبکہ اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مرزا محمد آفریدی نے کامیابی حاصل کی جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کو شکست ہوئی۔صادق سنجرانی کو 48 اور یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن کے دوران 98 ووٹوں میں سے کوئی بھی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ فاتح امیدوار محمد مرزا آفریدی نے 54 ووٹ حاصل کیے اور مولانا عبدالغفور حیدری نے 44 ووٹ حاصل کیے۔



  تازہ ترین   
سوات ایکسپریس وے پر وین کی بس کو ٹکر، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی
پاکستان کے ثالثی کردار پر بھارت نے کبھی اعتراض نہیں کیا: امریکی وزیر خارجہ
امریکا،ایران معاہدے کو حتمی شکل دینے میں چند دن لگ سکتے ہیں: امریکی میڈیا
ایران، روس کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، دہشت گردی کے خلاف تعاون پر زور
امریکا ایران مجوزہ معاہدے کے تحت 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع کا امکان
لبیک اللھم لبیک! مناسک حج کا آغاز، لاکھوں عازمین کا خیموں کے شہر منیٰ کا رخ
مقبوضہ یروشلم میں صومالی لینڈ کے سفارتخانے کا افتتاح، مسلم ممالک کی مذمت
چمن پھاٹک کے قریب خوفناک دھماکہ، شہداء کی تعداد 25 سے تجاوز، 52 افراد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر