مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب

تہران،واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)ایران کی پارلیمنٹ نے مہرداد اخلاقی کو وزیر دفاع اور مسلح افواج کی لاجسٹکس کا نیا وزیر منتخب کرلیا۔ ان کے حق میں 237 جبکہ مخالفت  میں 15 ووٹ ڈالے گئے ۔نئے ایرانی وزیر دفاع نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی گئی تو بھرپور اور حیران کن جواب دیا جائے گا۔ اگر واشنگٹن نے ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی شروع کی تو امریکا اور مشرق وسطیٰ میں اس کے اتحادیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ عوام مطمئن رہیں، مخالفین غالباً ایران پر حملے کی جرأت نہیں کریں گے ۔ اگر امریکا نے حملہ کیا تو اسے خود بھی اور پورے خطے کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ا مریکی تجاویز کا جائزہ لے رہے ، تہران نے اب تک امریکا کی تازہ ترین تجویز کا جواب نہیں دیا تاہم شرائط پوری ہونے پر مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں، عباس عراقچی نے اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے قطر کے ذریعے 7 روزہ ٹھوس منصوبہ پیش کیا، اب فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے ۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں بعض پہلوؤں سے فیصلہ کن کامیابی حاصل کرچکا ہے اور ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کردیا گیا ہے تاہم واشنگٹن اب تہران سے طویل مدت کے لیے قابلِ تصدیق ضمانت چاہتا ہے کہ وہ اپنا جوہری پروگرام دوبارہ بحال نہیں کرے گا۔



  تازہ ترین   
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے: فیصل کریم کنڈی
فضل الرحمان سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں: حنیف عباسی
قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی
نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
قلات اور گوادر میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
کینیڈا میں بھارت مخالف نعروں کی گونج، بھارتی پنجاب کو آزاد ریاست بنانے کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر