مالدیپ کے صدر کا11سال بعد پہلا دورہ پاکستان کل شروع

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مالدیپ کے صدر محمد معیزو دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پہلے سرکاری دورے پرکل 20اکتوبر کو پاکستان آئیں گے ، وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے کے موقع پر مالدیپ کے صدر کے ہمراہ خاتونِ اول، کابینہ کے وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد بھی آئے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق محمد معیزو 20 اکتوبر سے 22 اکتوبر تک دور ہ پاکستان کے د وران پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ محدود سطح اور وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ۔ اس دورے کے دوران پاکستان مالدیپ بزنس فورم کا انعقاد بھی کیا جائے گا، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، سیاحت، زراعت، دفاع، بحری سلامتی پر بات ہوگی، مختلف شعبوں سے متعلق متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کی بھی توقع ہے ۔ترجمان کے مطابق مالدیپ کے کسی صدر کا گیارہ سال بعد پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ یہ دورہ اس لیے بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ دونوں ممالک 1966 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 



  تازہ ترین   
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے: فیصل کریم کنڈی
فضل الرحمان سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں: حنیف عباسی
قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی
نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
قلات اور گوادر میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
کینیڈا میں بھارت مخالف نعروں کی گونج، بھارتی پنجاب کو آزاد ریاست بنانے کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر