نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)مملکت سعودی عرب کے پاکستان میں نومنتخب سفیر ڈاکٹر راجح تامی البغامی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دونوں معزز شخصیات نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے سعودی سفیر کو ان کی تقرری پر مبارک باد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سید عاصم منیر کا سعودی سفیر سے مزید کہنا تھا کہ اُن کی مدتِ سفارت پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی، یہ تعلقات مشترکہ ایمان، باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔



  تازہ ترین   
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے: فیصل کریم کنڈی
فضل الرحمان سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں: حنیف عباسی
قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی
نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
قلات اور گوادر میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
کینیڈا میں بھارت مخالف نعروں کی گونج، بھارتی پنجاب کو آزاد ریاست بنانے کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر