کراچی (نیشنل ٹائمز)کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے دو پاکستانی مسافروں کو آف لوڈ کردیا،ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ دونوں مسافروں کا تعلق پنجاب کے علاقوں سے ہے۔۔۔
کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے دو پاکستانی مسافروں کو آف لوڈ کردیا،ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ دونوں مسافروں کا تعلق پنجاب کے علاقوں سے ہے ، حکام کے مطابق مسافروں سے ان کے سفر کے مقصد کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی، تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ دونوں مسافر ہم جنس پرست شادی کیلئے تھائی لینڈ جارہے تھے۔



