روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس سے متعلق میرا فیصلہ بالکل واضح ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کے لئے مذاکرات کر رہا ہوں اور ایسا کوئی اقدام نہیں کرنا چاہتا جس سے نادانی میں روس مذاکرات کی میز سے دور ہو جائے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے جس میں یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق امور بھی شامل ہیں، اہم بات یہ ہے کہ روس ایران کی مدد کے لیے کم اقدامات کر رہا ہے یا شاید کچھ بھی نہیں، حالانکہ وہ اس سے کہیں زیادہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ صورت حال ایسی ہی رہے گی اور ایسا ہی رہے گا، جب تک احمق لوگ اس میں رکاوٹ نہیں ڈالتے، زیلنسکی روس میں ڈیزل صاف کرنے والی ریفائنریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ان حملوں سے عالمی ڈیزل مارکیٹ اور امریکا شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ کسان، مویشی پالنے والے اور ہر شعبے کے کاروبار اس کے باعث بھاری نقصان اٹھا رہے ہیں، اس کے باوجود روس کم قیمت پر دنیا کو لاکھوں بیرل ڈیزل فراہم کر رہا ہے، زیلنسکی کو اس کی کوئی پروا نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سچ تو یہ ہے کہ یورپ کی جانب سے انہیں دی جانے والی خطیر رقم اور سابق صدر جو بائیڈن کی جانب سے ماضی میں فراہم کی گئی امداد کے باوجود وہ اس جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتے اور وہ کبھی ایسا چاہتے بھی نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دو سال پہلے موجودہ حالات کے مقابلے میں کہیں بہتر معاہدہ کر سکتے تھے، ان کا ملک تباہ حال ہے، اس کے وسیع علاقے ہاتھ سے نکل چکے ہیں، اس کے سمندر اور بحری حدود ختم ہو چکی ہیں، جبکہ اس کی مرد آبادی کم ہو چکی ہے، یا زخمی اور ہلاک ہو چکی ہے۔



  تازہ ترین   
قلات اور گوادر میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
کینیڈا میں بھارت مخالف نعروں کی گونج، بھارتی پنجاب کو آزاد ریاست بنانے کا مطالبہ
یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ
روس کا ایران اور امریکہ سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنے کا مطالبہ
ہمیں پر امن مظاہرین اور تخریب کاروں میں فرق کرنا ہوگا: فرانسیسی صدر
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف
امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر