انسولین کے انجکشن کی جگہ انقلابی دوا کی تیاری امریکی ماہرین طب نے بڑی خوشخبری سنا دی

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی ماہرین طب نے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک انقلابی دوا کی تیاری میں پیشرفت کی ہے جو انسولین کے انجیکشن کی ضرورت ختم کردے گی۔انسولین ٹیبلیٹ انسانی جسم کے لیے اہم ترین جز کو مریض کے دوران خون تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متعدد ادویات خصوصا پروٹینز سے بننے والی دوا منہ کے ذریعے نہیں کھائی جاسکتی کیونکہ وہ غذائی نالی میں جاکر ٹکڑے ہوجاتی ہے اور کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔مگر بوسٹن کے برگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل، میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی اور ڈنمارک کی دوا ساز کمپنی نووو نورڈسک کے محققین نےاس نئے طریقہ کار کو تیار کیا جس کی آزمائش جانوروں پر کی گئی۔ایک بلیوبیری کے حجم کے کیپسول میں سکڑ جانے والی سوئیاں ہوتی ہیں جو جسم کو انسولین فراہم کرکے سکڑ جاتی ہیں۔اس ٹیکنالوجی کو L-SOMA کا نام دیا گیا ہے اور انسولین کی فراہمی کے بعد وہ معدے سے گزر کر جسم سے خارج ہوجاتی ہے۔محققین کے مطابق اس کیپسول میں 2 اسپرنگز ہیں، جن میں سے ایک حرکت میں آکر دوا کو جسم میں انجیکٹ کرنے کا کام کرتا ہے اور دوسرا اسپرنگ سوئیوں کو سکیڑ دیتا ہے، اس عمل کو ایک حل ہونے والے شوگر پیلٹ سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پری کلینکل ٹرائلز میں ہم نے جانوروں میں کسی قسم کی تکلیف یا نقصان کے آثار دریافت نہیں کیے، اب اس ٹیکنالوجی کے کلینکل ٹرائلز اور انسانوں پر آزمائش کرکے اس کے محفوظ ہونے کا تجزیہ کیا۔جانوروں پر ٹرائل کے دوران ماہرین نے انسولین، ایڈرنالائن، جوڑوں کی ایک ورم کش دوا اور ایک ذیابیطس کی دوا کو ڈیوائسز کے اندر منتقل کیا۔جانوروں کے خون کے نمونوں سے انکشاف ہوا کہ یہ کیپسول کسی انجیکشن کی طرح مثر انداز سے دوا کو جسم مین پہنچاتے ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا نیڈل میکنزم ٹھیک کام کرتا ہے۔نتائج سے توقع پیدا ہوئی پے کہ مستقبل قریب میں ذیابیطس کے مریضوں کو زندگی بھر کے لیے روزانہ انسولین کے انجیکشنز کے استعمال کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ طریقہ کار ویکسنیشن کے عمل میں بھی مددگار ثابت ہوسکے گا۔محققین کے مطابق ایک کیپسول متعدد انواع کا لوڈ بشمول پروٹینز اور دیگر جسم کو پہنچا سکے گا اور یہ کووڈ ویکسین کی ممکنہ ڈیلوری کے لیے بھی استعمال ہوسکتا ہے ، مگر اس کے حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر