وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف سے روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور اقتصادی ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور روس کے تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اس رفتار کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

وزیراعظم نے روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات مزید گہرے کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ باہمی مفادات کے حصول کے لیے دونوں ممالک کو موجودہ دوطرفہ طریقہ کار سے مؤثر انداز میں فائدہ اٹھاتے ہوئے تعاون آگے بڑھانا چاہیے۔

شہباز شریف نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور اقتصادی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی روس کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے مختلف کثیرالجہتی فورمز، بالخصوص اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے روس کی حمایت کو سراہا۔ روسی وزیر داخلہ نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے دوطرفہ روابط مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کی آمادگی بھی ظاہر کی۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے منظم جرائم کی روک تھام کے لیے پاکستان اور روس کے درمیان تعاون مضبوط بنانے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ 



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر