پاک۔چین کہانیاں |چین میں پاکستانی طالب علم کی زرعی تحقیق میں نمایاں پیش رفت

بیجنگ (شِنہوا) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان ریسرچر خبیب شکور ان پاکستانی طلبا میں شامل ہیں جنہوں نے چین میں اعلیٰ تعلیم اور جدید سائنسی تحقیق کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ فصلوں کی جینیات اور افزائش نسل کے شعبے سے وابستہ خبیب شکور نے نہ صرف چین کی ایک معروف زرعی یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری مکمل کی بلکہ جدید لیبارٹریوں، تحقیقی اداروں اور بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ کام کرکے اپنے علمی اور پیشہ ورانہ تجربے میں بھی قابل قدر اضافہ کیا۔خبیب شکور ستمبر 2023 میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے چین پہنچے۔ ان کے مطابق چین کے انتخاب کی بنیادی وجہ چینی جامعات کا مضبوط تعلیمی معیار، وسیع تحقیقی نظام اور سائنسی تحقیق میں عالمی سطح پر نمایاں مقام تھا۔ وہ چین کی یونیورسٹیوں میں ہونے والی بڑے پیمانے کی تحقیق، جدید سہولیات اور عملی مسائل کے حل پر مبنی تعلیمی ماحول سے پہلے ہی متاثر تھے۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم کے لیے چین کو ترجیح دی۔خبیب شکور نے اپنے آبائی علاقے کے بارے میں گفتگو لرتے ہو ئے کہا کہ حافظ آباد کو پاکستان بھر میں “چاولوں کا شہر”کہا جاتا ہے۔ یہ ضلع اعلیٰ معیار کے چاول، زرخیز زرعی زمین اور مضبوط زرعی روایت کے لیے مشہور ہے۔ مقامی معیشت میں چاول کی کاشت، پراسیسنگ اور تجارت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ خبیب شکور کے مطابق ان کے آبائی علاقے کی زرعی شناخت نے بھی ان کی تعلیمی دلچسپیوں پر گہرا اثر ڈالا۔ ایک ایسے علاقے میں پرورش پانے کی وجہ سے جہاں زراعت لوگوں کی معاشی اور سماجی زندگی کا اہم حصہ ہے، انہیں فصلوں، پودوں اور زرعی پیداوار میں بہتری سے متعلق موضوعات میں فطری دلچسپی پیدا ہوئی۔انہوں نے چین کی معروف ہواژونگ زرعی یونیورسٹی، ووہان سے کراپ جینیٹکس اینڈ بریڈنگ، یعنی فصلوں کی جینیات اور افزائش نسل میں ایم فل کی ڈگری مکمل کی۔ تعلیم کے پہلے سال میں انہوں نے یونیورسٹی میں تمام لازمی کورس ورک مکمل کیا۔ بعد ازاں وہ اپنے تحقیقی کام کے لیے چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے چائنیز اکیڈمی آف ٹراپیکل ایگریکلچرل سائنسز میں تحقیق کی۔چائنیز اکیڈمی آف ٹراپیکل ایگریکلچرل سائنسز چین کا ایک اہم زرعی تحقیقی ادارہ ہےجہاں گرم مرطوب علاقوں کی فصلوں، پودوں کی جینیاتی خصوصیات، زرعی پیداوار، بیماریوں سے تحفظ اور جدید افزائشی طریقوں پر تحقیق کی جاتی ہے۔ خبیب شکور کے لیے اس ادارے میں کام کرنا ایک اہم علمی موقع ثابت ہوا کیونکہ انہیں جدید آلات، تجربہ کار سائنس دانوں اور تحقیقی ماحول تک رسائی حاصل ہوئی۔ان کا بنیادی تعلیمی اور تحقیقی شعبہ فصلوں کی جینیات اور افزائش نسل ہے۔ اس شعبے میں فصلوں کی ایسی اقسام تیار کرنے پر کام کیا جاتا ہے جو زیادہ پیداوار دے سکیں، بیماریوں کا بہتر مقابلہ کرسکیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت رکھتی ہوں اور مختلف زرعی حالات میں بہتر نتائج فراہم کرسکیں۔ دنیا میں بڑھتی ہوئی آبادی، خوراک کی بڑھتی ضرورت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں اس شعبے کی اہمیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔خبیب شکور کے مطابق انہیں حیاتیاتی علوم ہمیشہ سے بہت دلچسپ محسوس ہوتے تھے۔ جانداروں، پودوں اور جینیاتی خصوصیات کے بارے میں ان کا تجسس انہیں فصلوں کی جینیات اور افزائش نسل کے شعبے کی جانب لے گیا۔ انہوں نے اس میدان کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ اس کے ذریعے زرعی پیداوار بہتر بنانے، کسانوں کو فائدہ پہنچانے اور خوراک کے تحفظ میں عملی کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ چین ان کے لیے دوسرے گھر کی حیثیت اختیار کرگیا۔ انہوں نے 2023 سے 2026 تک تین سال چین میں تعلیم اور تحقیق کے دوران گزارے اور اس وقت بھی چین میں مقیم ہیں۔ ان کے مطابق چین میں رہائش نے انہیں نہ صرف علمی اعتبار سے مضبوط کیا بلکہ مختلف ثقافتوں کو سمجھنے، خود انحصاری، نظم و ضبط اور وقت کی اہمیت کا شعور بھی دیا۔چینی تعلیمی نظام کی جس بات نے خبیب سشور کو سب سے زیادہ متاثر کیا، وہ تحقیق کا ہر مرحلے میں گہرا انضمام ہے۔ ان کے مطابق چینی طلبا میں جدت، تحقیق اور حقیقی دنیا کے مسائل حل کرنے کا مضبوط جذبہ پایا جاتا ہے۔ اساتذہ اور سپر وائزر بھی طلبا کی باقاعدہ رہنمائی کرتے ہیں اور انہیں آزادانہ سائنسی سوچ اپنانے کی ترغیب دیتے ہیں۔خبیب شکور کی تعلیمی کامیابی اس بات کی مثال ہے کہ پاکستانی نوجوان مناسب مواقع، محنت اور عالمی معیار کی رہنمائی کے ذریعے سائنسی تحقیق میں اہم مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ ان کا علمی سفر پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم، تحقیق اور نوجوانوں کے تبادلوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر