روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)ٹرمپ انتظامیہ نے روسی توانائی تنصیبات اور آئل ریفائنریز پر حملے روکنے کے لیے یوکرین پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے اسے ہتھیاروں کی فراہمی معطل کرنے کی دھمکی دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے اور اتوار کے روز امریکی حکام کی جانب سے موصول ہونے والی فون کالز یا بریفنگز کا حوالہ دیتے ہوئے یورپی حکام نے بتایا کہ امریکا، روس کی آئل ریفائنریز پر حملے رکوانے کے لیے یورپی ممالک اور یوکرین میں مسلسل لابنگ کر رہا ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ امریکی پیغام میں انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور ہتھیاروں کی فراہمی کے نظام ‘پرل’ کو منقطع کرنے کی دھمکیاں شامل ہیں۔ دوسری جانب اتوار کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس وقت یوکرین اور یورپی ممالک کو حیران کر دیا جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اچانک اعلان کیا کہ یوکرین اور روس کے درمیان ایک دوسرے کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے روکنے  پر اتفاق ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ روس امریکا اور عالمی منڈی کو فوری طور پر 3 لاکھ ٹن سے زائد ڈیزل فراہم کرے گا۔امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ روسی صدر پیوٹن سے انتہائی کامیاب گفتگو ہوئی ہے۔ روس نومبر میں مزید 5 لاکھ ٹن ڈیزل فوری فراہم کرےگا جبکہ نومبرکے بعد روس مزید 10 لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کرے گا۔



  تازہ ترین   
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم
پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت
سعودی فوجی اتحاد کا حوثی ملیشیا کو بھر پور جواب دینے کا اعلان
امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی اور انٹیلی جنس تبادلہ بند کرنے کی دھمکی
ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر