ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی

ریاض:(نیشنل ٹائمز) ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں ایک پاکستانی جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ ریاض انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے پروجیکٹائل حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں مزید 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ضروری طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملے سے ایئرپورٹ کو مادی نقصان بھی پہنچا ہے جس کا جائزہ اور تخمینہ لگانے کا کام فی الوقت جاری ہے، ترجمان نے کہا حوثی باغیوں کی طرف سے فائر کئے گئے ایک میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز بھی ریاض کے ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم
پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت
سعودی فوجی اتحاد کا حوثی ملیشیا کو بھر پور جواب دینے کا اعلان
امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی اور انٹیلی جنس تبادلہ بند کرنے کی دھمکی
ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر