صوابی پلان سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوجائینگی:سہیل آفریدی

پشاور(نیشنل ٹائمز)وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوابی میں آخری پلان دیا جائے گا، جو مخالفین کی نیندیں حرام کر دے گا،بخشی پل کے مقام پر لانگ  مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پشاور کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ مرحلوں میں اہم اعلانات کا عندیہ دیا،انہوں نے کہا کہ وہ پشاور کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچ چکے ہیں، لیکن عوام کے جوش و جذبے اور مارچ میں شرکت میں کوئی کمی نہیں آئی،وزیر اعلیٰ نے کہا میں پشاور کے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، ماشاء اللہ عوام نے بھرپور ساتھ دیا ہے اور ہمارے کارکنوں کا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہے ،سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ چارسدہ میں لانگ مارچ کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کو ضرور سنیں ،چارسدہ کے بعد صوابی میں آخری پلان دیا جائے گا ،انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ نظم و ضبط برقرار رکھیں اور آئندہ مراحل کیلئے تیار رہیں، سہیل آفریدی نے شبقدر چوک ضلع چارسدہ میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے 11 اکتوبر کو پورے پاکستان کے عوام کو صوابی انٹرچینج پہنچنے کی دعوت دی اور کہا کہ پشاور اور ملاکنڈ ڈویژن کے قافلے صوابی انٹرچینج پہنچیں گے ،انہوں نے کہا کہ بند کمروں میں فیصلے کرکے رجیم چینج آپریشن کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا سفر روک دیا گیا، پاکستان میں غربت کی شرح 48 فیصد ،مہنگائی کی شرح 80 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو ناتجربہ کار کہنے والے یہ جان لیں کہ وہاں مہنگائی کی شرح صرف 16 فیصد ہے ، ہمیں دہشت گردوں سے جوڑنے والے یہ جان لیں کہ 1994 میں پیپلز پارٹی کے وزیر داخلہ نصیراللہ بابر نے دہشت گردوں کیلئے ’مائی بوائز‘ کی اصطلاح استعمال کی تھی ،انہوں نے کہا کہ ہم بھی جانتے ہیں اور وہ بھی جانتے ہیں کہ اصل دہشت گرد کون ہیں ۔ 



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر