چینی صدر کی ثقافت سے متعلق تصانیف کے مطالعے کے لئے سیمپوزیم کا انعقاد

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی ثقافت سے متعلق منتخب تصانیف کی پہلی اور دوسری جلد کے مطالعے کے لئے جمعہ کے روز بیجنگ میں ایک سیمپوزیم منعقد کیا گیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شو لی نے سیمپوزیم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
ان جلدوں کو اگست میں مرکزی پارٹی لٹریچر پریس نے شائع کیا تھا۔
سیمپوزیم کے شرکاء نے کہا کہ ان منتخب تحریروں میں ثقافت کے حوالے سے شی جن پھنگ کے نظریات کے بنیادی اصولوں، اہم نکات اور ضروری تقاضوں کو منظم انداز میں پیش کیا گیا ہے، جو ان نظریات کے مطالعے اور عملی اطلاق کے لئے ایک مستند درسی کتاب فراہم کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان تصانیف کے مطالعے کے دوران شی جن پھنگ کے ثقافتی افکار کا شعوری طور پر مطالعہ کرنے اور اسے عملی جامہ پہنانے کے ساتھ ساتھ نئے دور میں ثقافتی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں پورا کرنا بھی ضروری ہے۔
شرکاء نے شی جن پھنگ کے ثقافتی افکار کو نئے دور میں ابلاغ عامہ اور ثقافتی سرگرمیوں کے لئے بنیادی رہنما اصولوں کے طور پر گہرائی سے سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے چین کو ثقافت کے میدان میں ایک سرکردہ ملک بنانے کے لئے ان افکار میں پیش کئے گئے تزویراتی تصور کو سمجھنے اور اس کے مطالعے سے حاصل ہونے والے نتائج کو عملی اقدامات میں ڈھالنے پر بھی زور دیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس سیمپوزیم میں متعلقہ مرکزی محکموں، مرکزی سطح کے تشہیری و ثقافتی اداروں اور صوبائی سطح کی سی پی سی کمیٹیوں کے شعبہ تشہیر کے عہدیداروں کے علاوہ سماجی علوم کے ماہرین اور محققین نے شرکت کی۔
منتخب تصانیف کی ان جلدوں میں نومبر 2012 سے فروری 2026 تک ثقافتی ترقی کے حوالے سے شی جن پھنگ کی 78 اہم ترین اور بنیادی تحریریں شامل ہیں، جن میں رپورٹس، تقاریر، خطوط اور ہدایات شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر