واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ایران معاشی اور فوجی اعتبار سے انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہے اور اس کی ناکہ بندی برقرار رہے گی، تاہم انتخابات سے پہلے تہران کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مثبت اور نتیجہ خیز مذاکراتجاری ہیں، تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ ادھر امریکا نے جمعرات کو ایران کے تیل مصنوعات بیرون ملک پہنچانے والے شیڈو فلیٹ کے باقی ماندہ نیٹ ورک کو نشانہ بناتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کردیں۔



