وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے حوالے سے ثالثی کی کوششوں کو وقت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت نے خیبرپختونخوا کے حوالے سے ثالثی کی کوششوں کو وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ،اس دوران ملک میں امن و امان اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن کیساتھ مذاکراتی عمل،مولانا فضل الرحمن سے حکومتی مذاکراتی وفد کی ملاقات اور بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے حوالے سے تمام آئینی و قانونی امور پر ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور حکومت نے کسی بھی حتمی فیصلے سے قبل ثالثی کوششوں کو وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت قومی سطح کا مرکزی ڈیٹا سنٹر حکومتی خدمات اور شہری سہولیات پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزارتوں میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام کے نفاذ پر پیشرفت جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ تمام وفاقی وزارتیں متعلقہ اعداد و شمار کی قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فراہمی کے لیے بروقت ضروری اقدامات مکمل کریں۔وفاقی وزارتوں کی ذمہ داریاں کارکردگی اور متعلقہ ڈیٹا کی مرکزی ڈیٹا سنٹر میں فراہمی حکومتی نظام کو عصر حاضر سے ہم آہنگ کرے گی۔ڈیجیٹل نیشن پاکستان کا مقصد درحقیقت قومی سطح پر شہریوں کے لیے موثر اور باسہولت خدمات کو یقینی بنانا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی سطح پر تمام شعبوں اور حکومتی اداروں کے کارآمد ڈیٹا کی ایک جگہ فراہمی ملکی معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔مستحق طبقے کیلئے فیول سبسڈی سکیم پر کامیاب عمل درآمد میں اداروں کے مابین اعداد و شمار کی شراکت نے کلیدی کردار ادا کیا۔وزارتوں کی کارکردگی اور متعلقہ اعداد و شمار کی ڈیجیٹائزیشن دراصل کرپشن اور ادارہ جاتی بدنظمی کے سد باب کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

قومی سطح پر صوبائی حکومتوں کے تعاون سے یونیورسل میڈیکل ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے وزارت صحت کی جانب سے قابل تعریف اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیو آر کوڈ کا نفاذ لائق تحسین ہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی تمام متعلقہ وزارتوں کے بھرپور تعاون کے ساتھ متعلقہ شعبہ جاتی ڈیجیٹائزیشن پر بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔عوام کی سہولت کے پیش نظر بنیادی سہولت کے شعبوں بالخصوص صحت، زراعت اور دیگر وزارتوں میں ڈیجیٹائزیشن کا عمل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے ۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت قانون کے تعاون سے متعلقہ قومی قوانین کی ایک جگہ فراہمی کے لیے خصوصی اور موثر اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ مستقبل میں قانون سازی کے لیے بہتر رہنمائی مل سکے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ترجیحاتی سیکٹرز کی ڈیجیٹائزیشن پر کام جاری ہے اور ڈیجیٹل حکومتی خدمات، ڈیجیٹل معیشت اور ڈیجیٹل عوامی سہولت جیسے مقاصد کی تکمیل کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اجلاس میں مختلف وفاقی وزارتوں نے اپنی عوامی خدمات، کارکردگی اور متعلقہ اعداد و شمار کی مرکزی ڈیٹا سینٹر میں فراہمی پر بریفنگ دی۔وفاقی وزارت صحت سے متعلقہ اعداد و شمار کی مرکزی ڈیٹا سنٹر میں فراہمی اور ادویات کی معیاری تصدیق میں ڈیجیٹائزیشن کے استعمال پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کو صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے متعلقہ ڈیٹا کو ڈیجیٹائز کرنے کے عمل کومعینہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر