غربت کے خاتمے کیلئے حکومت، مالیاتی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا : وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صرف قرض خاندانوں کو غربت سے باہر نہیں نکالتا، مالی معاونت کے ساتھ ہنر، کاروباری معاونت، رہائش اور کمیونٹی کی تنظیم سازی کو یکجا کرنا ہوگا۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں 10ویں سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی شمولیت کے نئے دور میں پالیسی سازوں، مالیاتی اداروں، ریگولیٹرز اور  ترقیاتی شراکت داروں کو ایسی مالی مصنوعات تیار کرنی چاہئیں جو نظر انداز اور محروم طبقات کی حقیقی ضروریات پوری کرسکیں۔

مالیاتی شمولیت کا مقصد محض بینک اکاؤنٹس کھولنا نہیں بلکہ عوام کو معیاری اور ان کی ضروریات کے مطابق مالیاتی خدمات فراہم کرنا ہے ،انہوں نے کہا کوئی ایک ادارہ تنہا غربت کا خاتمہ نہیں کرسکتا، حقیقی پیشرفت حکومت، مالیاتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور کمیونٹیز کے باہمی تعاون سے ممکن ہے ، مالی شمولیت کو صرف کھولے گئے بینک کھاتوں کی تعداد سے نہیں بلکہ لوگوں کی زندگیوں پر اس کے اثرات سے جانچا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا پیپلز تخفیف غربت پروگرام 2009ء-04 میں دو اضلاع سے شروع ہوا تھا جو اب دیہی سندھ کے وسیع حصوں تک پھیل چکا ہے، پروگرام کے تحت 10 لاکھ سے زائد گھرانوں کو منظم کیا گیا ہے۔

انہوں نے مالیاتی شعبے پر زور دیا کہ صارفین کے ساتھ مل کر مالی مصنوعات اور حل تیار کیے جائیں، ان پر حل مسلط نہ کیے جائیں۔ ادھر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ترک تعاون و رابطہ ایجنسی (ٹیکا)کے ڈپٹی صدر ڈاکٹر علی ارجان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں سندھ اور ترکیہ کے درمیان تعلیم، صحت، ثقافت، عوامی فلاح اور آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، سندھ میں ٹیکا کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور نئے شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر