ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام

سویڈن(نیشنل ٹائمز)سویڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی نے امن کے نوبیل انعام 2026 کا اعلان کر دیا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش اس بار بھی پوری نہیں ہوسکی۔

اس سال کا نوبیل امن انعام جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی ہیومین رائٹس وکیل ناوانیتھم ناوی پلے کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوبیل کمیٹی کے مطابق ناوانیتھم ناوی پلے کو امن اور عالمی قانون کے فروغ پر نوبیل انعام دیا جا رہا ہے، 1941 میں جنوبی افریقی شہر ڈربن میں پیدا ہونے والی ناوانیتھم ناوی پلے بھارتی نژاد خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔

وہ جنوبی افریقا میں نسلی امتیاز کا سامنا کرتے ہوئے بڑی ہوئیں اور جنوبی افریقا کی ان اولین بھارتی نژاد خواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی، وہ نسل پرستی کے خلاف سرگرم افراد کا عدالتوں میں دفاع کرتی رہیں اور جیلوں کی ناقص حالات کے خلاف لڑتی رہیں۔

جنوبی افریقا کی نسل پرست حکومت کے خاتمے کے بعد وہ روانڈا میں انٹرنیشنل کرمنل ٹربیونل کی جج بن گئیں، جہاں انہوں نے جنسی زیادہ کو جنگی جرائم کا حصہ بنانے کا تاریخ ساز کام کیا۔

بعد ازاں 2008 سے 2014 کے دوران وہ اقوام متحدہ کے ہیومین رائٹس ادارے کی ہائی کمشنر کے طور پر کام کرتی رہیں جبکہ حال ہی میں انہیں غزہ اور اسرائیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے قائم کیے گئے اقوام متحدہ کے کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے امن کا نوبیل انعام (نوبیل پیس پرائز) اس شخص کو دیا جاتا ہے جس نے ملکوں کے درمیان رفاقت بڑھانے، مستقل فوجیں ختم یا کم کرنے اور امن کے قیام و فروغ کے لیے سب سے زیادہ یا بہترین کام کیا ہو۔

نوبیل انعام سوئیڈن کی کاروباری شخصیت الفریڈ نوبیل کی یاد میں دیا جاتا ہے جنہوں نے ڈائنامائٹ (بارود) ایجاد کیا۔

انہوں نے اپنے تقریباً تمام اثاثے یہ انعامات دینے کے لیے ایک فنڈ میں جمع کرا دیے تھے اور سال 1901 میں پہلی مرتبہ نوبیل انعامات تقسیم کیے گئے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ 2 برسوں سے نوبیل انعام حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے رہے ہیں مگر گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی انہیں یہ اعزاز حاصل نہیں ہوسکا، مختلف ممالک کے ساتھ پاکسان کی جانب سے بھی صدر ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کا حقدار قرار دیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر