چین میں تعطیلات کے اختتام پر ٹرینوں میں واپسی کا رش، سیاحت میں تیزی

بیجنگ (شِنہوا) چین میں بدھ کے روز قومی دن کی تعطیلات کے اختتامی روز واپسی کے سفر کا رش عروج پر رہا، اس روز ملک بھر میں سفری طلب میں اضافے اور سیاحتی سرگرمیوں میں تیزی کے باعث 2 کروڑ 41 لاکھ 50 ہزار سفری دوروں کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق طلب میں اضافے سے نمٹنے کے لئے بدھ کے روز کل 2 ہزار 449 اضافی مسافر ٹرینیں چلانے کا شیڈول طے کیا گیا۔
ملک کے ریلوے نے منگل کے روز 2 کروڑ 16 لاکھ سفری دورے نمٹائے، اس طرح لگاتار تیسرے دن مسافروں کی تعداد 2 کروڑ سے زیادہ رہی۔
بیجنگ، گوانگ ژو، چھنگ دو، شی آن، ووہان، ہانگ ژو، چھونگ چھنگ اور شنگھائی روانگی اور آمد کے لحاظ سے مصروف ترین شہروں میں شامل تھے جب کہ بیجنگ-شنگھائی، ووہان-شنگھائی، ووہان-شین زین اور شی آن-چھنگ دو سمیت دیگر روٹس پر مسافروں کی تعداد خاص طور پر زیادہ رہی۔
ملک بھر کے ریلوے حکام نے لوگوں کی واپسی کے اس دباؤ میں سہولت فراہم کرنے کے لئے نہ صرف خدمات میں اضافہ کیا بلکہ رات بھر کی سرگرمیوں کو بھی وسعت دی کیونکہ 7 روزہ تعطیلات کے دوران چین کی بھرپور سیاحتی رونق دیکھی گئی جس میں کاؤنٹی کی سطح کے مقامات اور رات کے وقت خریداری اور کاروباری سرگرمیوں کا رجحان نمایاں رہا۔
بڑے شہروں سے دور پرسکون اور یادگار تجربات کے خواہشمند مسافروں میں کاؤنٹی کی سطح کے مقامات کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔
چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کی ساحلی کاؤنٹی لنگ شوئی سے ملک کی شمالی سرحد پر موجود کاؤنٹی کی سطح کے شہر موحہ تک چھوٹی منزلیں منفرد مقامی تجربات کے ساتھ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔
دریں اثنا بہت سے شہروں میں رات کے وقت کی خرید و فروخت عروج پر رہی جہاں ثقافتی مظاہروں، رات کی مارکیٹوں، روشنی کی نمائشوں اور کھانے کے میلوں نے سیاحوں کے قیام کو طول دیا اور چھٹیوں کے لمحات کو بھرپور بنایا۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر