واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکا میں گزشتہ ہفتے ناکام سزائے موت سے بچ جانے والی خاتون کرسٹا پائیک ہوش میں آگئی اور بات چیت کرنے لگی ہے ۔
خاتون کے وکلا نے بتایا کہ 50 سالہ کرسٹا پائیک کو ایک ہفتہ قبل ریاست ٹینیسی کی جیل میں پینٹوباربیٹل کی دو مہلک سمجھی جانے والی خوراکیں دی گئی تھیں، تاہم وہ زندہ بچ گئی۔ وکلا کے مطابق کرسٹا پائیک کو تاحال انتہائی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے ، جبکہ ان کی صحت کے بارے میں حتمی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں۔



