برازیل:قیدی سابق صدر نے الیکشن میں میدان مارلیا

 برازیلیا(نیشنل ٹائمز)انتخاب لڑنے پر پابندی اور گھر میں نظر بندی کے باوجود برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو ملک کے حالیہ صدارتی انتخابات میں سب سے بڑے سیاسی  فاتح بن کر ابھرے ہیں، جہاں ان کے صاحبزادے فلیویو بولسونارو نے پہلے مرحلے میں صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کو پیچھے چھوڑ دیا، جبکہ ان کے خاندان کے چار دیگر افراد بھی انتخابات جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ 71 سالہ سابق صدر جائر بولسونارو 2022 کے انتخابات میں شکست کے بعد اقتدار پر قبضے کی سازش کے جرم میں 27 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ خرابی صحت کے باعث وہ مارچ سے جیل کے بجائے گھر میں نظر بند ہیں اور انتخابی مہم میں براہ راست حصہ لینے سے بھی محروم رہے ۔اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ان کے بڑے صاحبزادے اور سینیٹر فلیویو بولسونارو نے 47 فیصد ووٹ حاصل کیے ، جبکہ بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے موجودہ صدر لولا دا سلوا 45 فیصد ووٹ لے سکے ۔ دونوں امیدوار اب 25 اکتوبر کو ہونے والے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے میں آمنے سامنے ہوں گے ۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر