فرانس:تعلیمی سہولیات کیلئے ہائی سکول طلباکاملک گیراحتجاج

پیرس،تہران(نیشنل ٹائمز)فرانس میں سکولوں کے کلاس رومز کے حالات بہتر بنانے کے مطالبے پر طلبا کی قیادت میں ملک گیر احتجاج کیا گیا،طلباسکولوں کی ابتر صورتحال اور بہتر سہولیات کے مطالبات کے لیے سڑکوں پر ہیں، وزارت داخلہ کے مطابق تقریباً 2 لاکھ 56 ہزار افراد نے شرکت کی۔ پیرس میں مظاہرین کی تعداد 56 ہزار رہی۔ احتجاج میں والدین، اساتذہ اور یونین کارکنوں نے بھی ہائی سکول طلبا کا ساتھ دیا، پیرس کے مرکزی ریپبلک اسکوائر میں مظاہرین نے صدر ایمانوئل سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے دائیں بازو کی جماعتوں کے خلاف بھی نعرے لگائے ۔ منتظمین نے ملک بھر میں شرکا کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار اور پیرس میں ایک لاکھ بتائی ہے ۔ طلبا اور ان کے حامیوں کا مطالبہ ہے کہ سکولوں میں کلاس رومز کی صورتحال بہتر بنائی جائے اور تعلیمی ماحول کے لیے ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ مختلف شہروں میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، جس کے بعد 488 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 43 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ،صورتحال کے پیش نظر صدر ایمانوئل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا،ادھر ایران نے فرانس میں بہتر تعلیمی سہولیات کا مطالبہ کرنے والے طلبامظاہرین کے خلاف مبینہ تشدد پر فرانسیسی سفیر پیئر کوشارڈ کو وزارت خارجہ طلب کرلیا۔تہران نے فرانسیسی پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف پرتشدد کارروائی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ 



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر