غزہ جنگ کے 3سال مکمل ،75ہزار فلسطینی شہید ہو چکے

یروشلم،غزہ(نیشنل ٹائمز)غزہ جنگ کے 3سال مکمل ہو گئے ، اس دوران اسرائیلی حملوں میں 75ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ۔اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کی تیسری سالگرہ سے قبل فوج کو ہائی الرٹ کردیا۔اسرائیل کاٹز نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی فوجیوں کو نقصان پہنچا تو حماس اور غزہ کی آبادی کو بہت بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ 7 اکتوبر کے حملے میں اسرائیلی حکام کے مطابق 1ہزار211 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 251 افراد کو یرغمال بنا کر غزہ منتقل کیا گیا۔ اسرائیلی فوجی کارروائی میں غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 75ہزار سے زائد افراد شہید اور ڈیڈھ لاکھ زخمی ہوچکے ہیں،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کی تیسری برسی سے قبل غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔اسرائیلی بلڈوزروں نے مشرقی یروشلم میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت مسمار کردی، جس میں تقریباً 70 فلسطینی رہائش پذیر تھے ۔ فلسطینی مقامی حکام نے اقدام کو جبری بے دخلی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے ۔دوسری جانب فلسطینی حکام نے کہا کہ غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے میں دو افراد شہید ہوئے ہیں۔یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا نے اسرائیلی پرچم فرش پر پھینکے جانے کے مبینہ واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے متاثرین کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران فرانسیسی رکن پارلیمنٹ ریما حسن سے متعلق واقعے پر تمام مناسب اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر