علاقائی و عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مذاکرات ناگزیر، اسحاق ڈار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)برطانوی وزیر مملکت برائے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان و پاکستان اسٹیفن ڈاؤٹی نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں پاک برطانیہ تعلقات، علاقائی و عالمی صورتحال، انسانی حقوق اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈار سے ملاقات میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط  بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم و سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ سیاسی مکالمہ جلد فعال بنانے کے اقدامات بھی زیر غور آئے ،اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی و عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری ناگزیر ہے ۔اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات میں انسانی حقوق، خواتین و بچوں کے تحفظ، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں، علاقائی امن و سلامتی اور سندھ طاس معاہدے پر گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر نے بھارت کی جانب سے معاہدے کی معطلی کے پاکستان کی زراعت اور غذائی تحفظ پر ممکنہ اثرات سے آگاہ کیا۔ دونوں جانب نے باہمی تعاون اور رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ، ملاقاتوں میں علاقائی امن و سلامتی اور سندھ طاس معاہدے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر