مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کےدروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کل بھی پی ٹی آئی کو بات باور کرانے کی کوشش کی، وزیراعظم نے کہا ذاتی سیاسی ایجنڈے کو قومی مفادات پر ترجیح نہ دی جائے، پی ٹی آئی کا ایک ہی ایجنڈا رہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا جائے، اور گالم گلوچ کا کلچر سیاست میں عام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام 2014 سے شروع ہوا، پی ٹی آئی نے تسلسل کے ساتھ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھایا، 2014 میں اسلام آباد پر چڑھائی کی اور 126 دن کا دھرنا دیا، پی ٹی آئی ہمیشہ اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کی کوشش میں ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وسائل کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا میں کسٹمز اور پولیس اہلکار شہید ہو رہے ہیں، ایک طرف شہدا کے نعشیں پڑی تھیں دوسری طرف صوبائی حکومت نعرے لگا رہی تھی، خیبرپختونخوا حکومت ڈھول بجا بجا کر لوگوں کو اکٹھا کر رہی تھی، خیبرپختونخوا حکومت کے رویے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ لانگ مارچ کیلئے 4 اکتوبر سےچلے، اب تک چند ہزار لوگوں کو بھی اکٹھا نہیں کر سکے، ان کے منتظمین نے لانگ مارچ کی آڑ میں کروڑوں روپے کی دہاڑی لگائی، سہیل آفریدی نے پہلے دن ہی بتادیا تھا بانی کےعشق میں مرنا چاہتا ہوں، اگرخودکشی کرنی ہے تو کوئی اور راستہ اختیار کریں، کروڑوں پختونوں کو آپ اس صورتحال سے کیوں دوچار کر رہے ہیں؟

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں جو چیز ڈیڈ لاک کا باعث بنی اس کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے، تاثر دیا جارہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پالیسی میں ہماری مشاورت شامل نہیں، دہشتگردی کے خلاف پالیسی بنی ہوئی ہے اور اس پر عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ جوتاثر دے رہے ہیں جو سراسر غلط ہے، افواج پاکستان دلیری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں، ان کوسکیورٹی فورسز کےانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر اعتراض ہے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ان کے خلاف ہو رہے ہیں جو دہشت گردی میں ملوث ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن دہشت گردوں کی شکل میں درندوں کے خلاف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ کوئی نیا آپریشن ہو رہا ہے اور آئی ڈی پیز بنیں گے، کوئی آئی ڈی پیز نہیں بن رہے،
لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رہیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سعودی عرب، قطر، چین، ترکیے نے افغان رجیم کو سمجھانے کی کوشش کی، افغان رجیم کو سمجھایا گیا کہ کوشش کریں آپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، پاکستان کے تمام حقائق کو تسلیم کیا گیا لیکن گارنٹی دینے کو تیار نہیں۔

مشیر وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 40 سال سے بھی زیادہ افغانستان طالبان، ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کو ڈیل کر رہے ہیں، دہشتگردی کے خلاف پی ٹی آئی کےعلاوہ پوری قوم کا اتفاق رائے ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ذاتی سیاست اور مفاد کو ملک پر ترجیح دی، سہیل آفریدی بتائیں انہوں نے دہشتگردی کیخلاف کتنی میٹنگز کیں؟



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر