خیبرپختونخوا : طوفانی بارش،3چھتیں گرنے سے 11افرادز خمی

اسلام آباد، لاہور، پشاور، نوشہرہ، مظفرآباد (نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری سے گاڑیوں اور سولر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ،شدید ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کے باغات کو نقصان پہنچا۔نوشہرہ میں موسم سرما کی پہلی بارش اور ژالہ باری سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ،تین گھر وں کی چھتیں گرنے سے چار بچوں سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے ۔ضلع نوشہرہ کے تمام بجلی فیڈرز ٹرپ کرگئے ،جس سے بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض علاقوں میں بونداباندی ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق دیر لوئر کے مختلف علاقوں میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری سے گاڑیوں اور سولر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

طوفانی بارش اور ژالہ باری سے گرمی کازورٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا تاہم مختلف علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی، رسالپور میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے جبکہ پشاور میں وقفے کے بعد پھر بارش شروع ہوگئی، لنڈی کوتل اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی آگئی،محکمہ موسمیات کے مطابق آج چترال، دیر، باجوڑ، مالاکنڈ، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔علاوہ ازیں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24گھنٹوں میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے )نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی،راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی اور ہلکی بارش جبکہ بلند پہاڑی چوٹیوں پر ہلکی برفباری سے بالائی علاقوں میں سردی کی لہر شروع ہوگئی۔ 



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر