پختونخوا کو 64ٹن آٹا، 43ٹن گندم سمگلنگ کرنیکی کوشش ناکام

حسن ابدال (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن اور متعلقہ حکام کی ہدایات پر محکمہ فوڈ اٹک نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سمگل کی جانے والی گندم اور آٹے کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔

 کارروائی کے دوران 6 ٹرکوں سے مجموعی طور پر 64 ٹن آٹا اور 43 ٹن گندم برآمد کرکے گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔ محکمہ فوڈ کی ٹیموں نے جی ٹی روڈ حسن ابدال، خواجہ نگر اور ایم ون موٹروے پر خصوصی ناکہ بندی کی۔ چیکنگ کے دوران 6 مشکوک ٹرکوں کو روک کر تلاشی لی گئی جن کے پاس گندم اور آٹے کی ترسیل کے مطلوبہ اجازت نامے اور قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ تلاشی کے دوران 64 ٹن آٹا اور 43 ٹن گندم برآمد ہوئی۔محکمہ فوڈ کے مطابق برآمد شدہ گندم اور آٹا سرکاری گوداموں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے اسے سرکاری نرخوں پر عوام کو فراہم کیا جائے گا۔ 



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر