شامی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو

ریاض(نیشنل ٹائمز) شام کے صدر احمد الشرع کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔

شام کے صدر احمد الشرع کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران شام سعودی تعلقات اور انہیں مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

احمد الشرع اور محمد بن سلمان نے خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ شام کے صدر احمد الشرع سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ تھے، ان کا سعودی عرب کا یہ دورہ سرکاری نوعیت کا ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ صدر احمد الشرع کا ریاض پہنچنا ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایک روز قبل ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی دفاعی معاہدے کے تحت مشترکہ دفاعی اقدامات فعال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

خیال رہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ میں کشیدگی شدید ہوچکی ہے اور اس کے اثرات کئی ممالک تک پھیل رہے ہیں۔

یمن کے حوثیوں نے اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کو پس پشت ڈال کر سعودی عرب پر براہ راست حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

حوثیوں نے تیل و گیس کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی اہم ترین آبی گزرگاہ باب المندب سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکرز کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

جس پر سعودی عرب نے مبینہ طور پر امریکا اور اسرائیل سے حوثیوں کے خلاف مدد کرنے اور ان کے ٹھکانوں کو براہ راست فضائی حملوں سے نشانہ بنانے کی اپیل کی تھی۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا کرنے سے معذرت کرلی تھی کیوں کہ حوثیوں نے خبردار کیا تھا اگر امریکا نے مداخلت کی تو وہ جنگ بندی توڑتے ہوئے امریکی ٹینکرز کو بھی نشانہ بنائیں گے۔



  تازہ ترین   
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
شامی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
اپوزیشن جماعتوں کا آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پر مشاورت کا فیصلہ
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر