یورپ کی 70 فیصد بالغ آبادی کو کورونا ویکسین لگادی گئی، یورپی یونین

برلن(نیشنل ٹائمز)یورپی یونین میں 70 فیصد بالغ آبادی کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔ اس بات کا اعلان آج یورپین کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔ یورپین کمیشن کے مطابق ‘ آج یورپین یونین نے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے جس میں اس کی 70 فیصد آبادی کو ویکسین دی جاچکی ہے۔ یونین کے مطابق اس کے 256 ملین سے زائد بالغ افراد اب ویکسینیٹڈ ہیں۔اس سنگ میل کو عبور کرنے پر یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے کہا کہ یورپین یونین میں 70 فیصد بالغ افراد کو اگست تک ویکسین لگانا ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یورپین یونین کی ایک ساتھ ملکر آگے بڑھنے کی حکمت عملی یورپ کو کوویڈ 19 کے خلاف عالمی لڑائی میں سب سے آگے لیکر جارہی ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے متنبہ کیا کہ یہ وبائی مرض ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ ہمیں اس پر ابھی کام جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے باقی رہ جانے والے یورپین شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ویکسین لگوائیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمیں ویکسین لگانے کے لیے باقی دنیا، خاص طور پر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ یورپ اس کوشش میں اپنے شراکت داروں کی مدد جاری رکھے گا۔دوسری جانب یورپین کمشنر برائے صحت اور فوڈ سیفٹی اسٹیلا کیریا کایڈیس نے بھی اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ یورپین یونین اور اس کے رکن ممالک کی اجتماعی کامیابی ہے اور یہ اس بات کا اظہار ہے کہ جب ہم یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ ملکر کام کریں تو کیا کچھ ممکن ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر