کولکتہ(نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں مشتعل ہجوم نے پانچ مسلمانوں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔
یہ واقعہ ضلع دارجلنگ کے علاقے مٹی گاراباگڈوگرا میں بالاسن دریا کے قریب تاراباری گاؤں میں پیش آیا۔ مقتولین کی شناخت شاہد اختر اور سجاد محمد کے نام سے ہوئی جبکہ امیر ستار، اکرم خان اور عارف خان زخمی ہوئے ۔ پولیس کے مطابق پانچوں افراد پک اَپ وین اور کار میں سفر کررہے تھے ۔ مشتعل ہجوم نے حملہ کرکے پک اَپ وین کو آگ لگادی جبکہ کار کو بھی نقصان پہنچایا۔



