ٹوکی(نیشنل ٹائمز)جاپان میں 39 سالہ خاتون کے قتل کے شبے میں 20 سالہ امریکی فوجی کو گرفتار کرلیا گیا۔
خاتون کو ہفتے کے روز ناہا کے ایک ہوٹل میں قتل کرنے کے بعد اس کا بٹوا بھی چوری کیا گیا۔ جائے وقوع کے قریب نصب سی سی ٹی وی میں ایک غیرملکی شخص کو خاتون کے ساتھ کمرے میں داخل ہوتے اور بعد ازاں سامان لے کر نکلتے دیکھا گیا۔ پولیس نے ویڈیو میں موجود شخص کی شناخت سے مطابقت رکھنے والے امریکی فوجی کو حراست میں لے لیا۔امریکی سفیر جارج گلاس نے واقعے پر تعزیت کرتے ہوئے تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔



