قزاقوں کے ہاتھوں جاں بحق افراد کی میتیں، زخمی کراچی پہنچ گئے

 کراچی(نیشنل ٹائمز)صومالی قزاقوں کے ہاتھوں جاں بحق 3پاکستانیوں کی میتیں اور 4 زخمیوں کو لیکر ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ زخمیوں میں عثمان غنی، عقیل خان، امین بن شمس اور یاسر خان جبکہ جاں بحق افراد میں رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری شامل ہیں،جسد خاکی وصول کرنے کیلئے ایئر پورٹ پر ورثا موجود تھے ، اس موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی، پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، وقار مہدی، ایم کیو ایم  کے  فاروق ستار، وسیم اختر بھی موجود تھے ،بارڈر ہیلتھ سروسزمیں زخمیوں کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا ، جس کے بعد زخمیوں کو اہل خانہ اور میتیوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔اس موقع پر زخمی امین بن شمس اور عقیل خان نے کہا کہ وطن واپس آکر بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں، زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔وزیر اعظم نے جاں بحق تینوں پاکستانیوں کے بچوں کے لیے مفت تعلیم، صحت کی سہولتیں اور رہائش گاہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ جاں بحق پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے فی خاندان مالی معاونت کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر