بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چین نے یورپی یونین سے درآمد ہونے والے صنعتی کیمیکل پی نائٹروٹولوین پر اینٹی ڈمپنگ تحقیقات شروع کردی ہیں۔
چینی وزارت تجارت نے بتایا کہ مقامی صنعت نے کم قیمت درآمدات سے چینی مارکیٹ میں نقصان پہنچنے کی شکایت کے بعد تحقیقات کی درخواست دی تھی۔ پی نائٹروٹولوین رنگوں، ادویات اور زرعی کیڑےمار مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے ۔ تحقیقات 12 ماہ میں مکمل ہونے کا امکان ہے ، تاہم مزید 6 ماہ کی توسیع ممکن ہے۔



