یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان

کیف(نیشنل ٹائمز) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے کیف اور دیگر شہروں میں فضائی حملوں کی نئی حکمت عملی کے جواب میں یوکرین روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرے گا تاہم شہری آبادی اور شہری تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

صدر زیلنسکی کے مطابق یوکرینی انٹیلی جنس کو ایسی دستاویزات ملی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ روسی صدر پیوٹن نے موسم سرما سے قبل انفراسٹرکچر، لاجسٹکس، سڑکوں، سکولوں اور ہسپتالوں سمیت وسیع پیمانے پر اہداف پر حملوں کی نئی پالیسی کی منظوری دی ہے جس کا مقصد لوگوں کو کیف اور دیگر شہروں سے نقل مکانی پر مجبور کرنا ہے۔

روسی حملوں کے جواب میں یوکرین توانائی کے شعبے، بالخصوص ان آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنائے گا جو روسی جنگی اخراجات کیلئے آمدن فراہم کرتی ہیں، یوکرین کی جوابی کارروائی کے دوران ڈونباس میں 140 مربع کلومیٹر علاقہ واپس لیا جا چکا ہے۔

روس کے پاس موسم سرما کے حملوں کیلئے سیکڑوں بیلسٹک میزائل موجود ہیں، یوکرین کو نئے جیٹ سے چلنے والے شاہد ڈرونز کے خلاف دفاع میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یوکرین اپنے ایف-16 اور مگ طیاروں سے تقریباً 60 فیصد ایسے ڈرونز مار گراتا ہے تاہم گولہ بارود کی قلت پیدا ہو رہی ہے اور نئے سستے انٹر سیپٹر ڈرونز اور میزائل تیار کیے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر